(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت کی جانب سے صہیونی ریاست پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔ فروری کے مہینے میں عمان حکومت کی طرف سےاسرائیل کو 2500 ٹن سبزیاں اور تازہ پھل فراہم کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اردنی وزارت زارعت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں صہیونی ریاست کو مجموعی طورپر 3564 ٹن سبزیاں اور فروٹ برآمد کیے گئے تھے تاہم موسم سرما کے اپنے عروج پرہونے اور سبزیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث اسرائیل کو بھی کم سبزیاں اور فروٹ فروخت کیے گئے ہیں۔عمان وزارت زراعت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں صہیونی ریاست کو 864 ٹن بینگن، 141 ٹن ٹماٹر، 1127 ٹن کھیرا، 285 کلو گرام مرچ اور 84 کلو حلوہ کدو فروخت کیا گیا۔
وزارت زراعت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو برآمد کی گئی سبزیوں کا حکومت کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں کیونکہ مذکورہ تمام سبزیاں اردنی کسانوں نے اپنے طورپر تل ابیب کو فروخت کی ہیں۔
خیال رہے کہ اردن کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کو آگے بڑھاتے ہوئے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔ اسرائیل سے تعلقات کی قیمت چکانے کے لیے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں پر پابندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اردنی حکومت کی طرف سے یہ دعویٰ کہ سبزیوں کی اسرائیل کو فروخت میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے محض جھوٹ ہے۔ اردنی حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی شخص یا ادارہ اسرائیل کے ساتھ کیسے لین دین کرسکتا ہے۔
