فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’گرین لائیٹ‘ نامی این جی او نے اسرائیل میں ہونے والے ٹریفک حادثات اور ان میں ہونے والی اموات کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جولائی میں ٹریفک حادثات میں 37 صہیونی ہلاک ہوئے جبکہ سنہ 2015ء میں ٹریفک کے حادثات میں 27 صہیونی مارے گئے تھے۔ یوں گذشتہ برس کی نسبت اس سال جولائی میں ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثات کےحوالے سے موجودہ موسم گرما سنہ 2008ء کے بعد سب سے زیادہ مہلک ثابت ہوا ہے۔ سنہ 2008ء کے موسم گرما میں 70 صہیونی ٹریفک حادثوں میں ہلاک ہوئے۔ سنہ 2015ء کے وسطی دومہینوں (جون اور جولائی) میں 53 یہودی ہلاک ہوئے تھے۔ جب کہ سنہ 2013ء میں 41 یہودی ٹریفک حادثوں کی نذر ہوئے۔