مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ علاقے اسدود میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سے کم 21 صیہونی دم گھٹنے اور آگ کی شعلوں کی لپیٹ میں آ کر شدید زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زخمی صیہونیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔