• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سنہ2016ءمیں فلسطینی شہریوں کے مکانات مسماری میں دوگنا اضافہ

پیر 28-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0808
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کےپہلے تین ماہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ ’دفاع اراضی و مزاحمت برائے یہودی آباد کاری‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016 ء کے آغاز کے ساتھ ہی فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مکانات مسماری کے ظالمانہ کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو اجتماعی سزا دینے کی ظالمانہ پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے مکانات اور دیگر املاک کی مسماری میں گذشتہ برس کی نسبت رواں سال دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ قابض فوج فلسطینیوں کےگھروں کو مسمار کرتے ہوئے کئی طرح کے حیلے بہانوں کا سہارا لیتی ہے۔ کبھی فلسطینیوں کے مکانات اس لیے مسمار کیے جاتے ہیں کہ ان میں یہودی آباد کاروں پرحملہ کرنے والے فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔ کبھی کہا جاتا ہے کہ مکانات کی تعمیر اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کی گئی ہے۔ اس لیے انہیں مسمار کرنا ضروری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی کارروائیوں میں جہاں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے وہیں فلسطینیوں کی جانب سے مکانات کی تعمیر کے لیے دی گئی درخواستوں کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال فلسطینی شہریوں کی جانب سے غرب اردن میں مکانوں کی تعمیر کے لیے اسرائیلی انتظامیہ کو دی گئی درخواستوں میں صرف 1.5 کی منظوری دی گئی جب کہ باقی تمام درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نذر کردی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکانات مسماری کی ظالمانہ پالیسی کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی اراضی ہتھیانے کا مکروہ ہتھکنڈہ بھی بدستور روبہ عمل ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں ’قریوت، الساویہ اور مشرقی اللبن قصبوں میں فلسطینیوں کی 1200 دونم اراضی ہتھیانے کا حکم دیا گیا۔

قبل ازیں اریحا شہر میں 2342 دونم اور دو ماہ قبل جنوبی اریحا میں 1500 دونم اراضی کو یہودی ریاست کا حصہ قرار دے کراس پرقبضے کا حکم دیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineسنہ2016ءمیں فلسطینی شہریوں کے مکانات مسماری میں دوگنا اضافہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.