اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے سنہ 2000 ء میں تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کے آغاز میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی 30 سالہ محمود احمد ابو معمرموت و حیات کی طویل کشمکش کے بعد آج جمعرات کو جام شہادت نوش کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد محمود پندرہ سال پیشتر سنہ 2000 میں غزہ کے جنوبی علاقےخان یونس میں التحلیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ اسے طویل عرصے تک اسپتال میں رکھا گیا مگر وہ آج جمعرات کو خالق حقیقی سے جا ملا۔شہید فلسطینی کے اقارب نے بتایا کہ ابو معمر آٹھ نومبر 2000 ء میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہوگیاتھا۔ فائرنگ سے اس کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اس کے جسم کا نچلا حصہ مفلوج ہوگیاتھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل بستر علالت پر رہا۔ کچھ عرصہ قبل اس کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔