• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کویت کی جانب سے غزہ کے لیے 200 ملین ڈالر کی امداد کے انتظامات مکمل

اتوار 10-01-2016
in عالمی خبریں
0
1449831350
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی قومی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست کویت کی جانب سے وعدے کے مطابق 200 ملین ڈالر کی رقم جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی کے لیے جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد حکومت نے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان ایک ماہ کے اندر ہی معاہدے کا امکان ہے۔

فلسطینی حکومت کے وزیر برائے ہاؤسنگ وآباد کاری مفید الحساینہ نے بتایا کہ ان کی حکومت نے کویت کی جانب سے دی گئی ہدایت کی روشنی میں تمام منصوبوں کے خاکے تیار کرنے کے بعد کویت کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد دونوں حکومتوں کے درمیان ایک ماہ کے اندر اندر معاہدے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسٹر الحساینہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے انجینیرنگ کے شعبے کی جانب سے تیار کردہ نقشوں کو جلد ہی کویت حکومت کے حوالے کیاجائے گا جسکے بعد کویت نے 200 ملین ڈالر کی رقم جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ کویت حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014 ء میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے 200 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے 75 ملین ڈالر کی رقم غزہ کی پٹی میں 2000 مکانات کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے اور باقی رقم سے انفرااسکٹرکچر کے مختلف منصوبے اور سمندر کے کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کے ایک پروجیکٹ پر خرچ کیا جائے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.