مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے سنہ 1982ء میں لبنان پر حملے کے دوران لاپتا ہونے والے تین اسرائیلی فوجیوں کی تلاش کا عمل روک دیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ تین اسرائیلی فوجی لبنان میں السلطان یعقوب گائوں میں گم ہوگئے تھے۔رپورٹ میں فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ لاپتا تین فوجیوں زیوی فیلڈمن، یہودا کاٹز اور زخاریا باومل لڑائی کے دوران گم ہوگئے تھے۔ ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی انٹیلی جنس اداروں کا خیال ہے کہ لا پتا ہونے والے تینوں فوجیوں کو مرد قرار دینا چاہیے۔ ان کے اب زندہ ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
لا پتا فوجی کاٹز کا کہنا ہے کہ انہیں صیہونی حکام کے طرز عمل پر مایوسی کا سامنا ہے۔ وہ اب تک یہ توقع لگائے بیٹھے تھے ان کا بیٹا زندہ ہوگا مگر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے انہیں جو رپورٹ دی گئی ہے وہ مایوس کن ہے۔
خیال رہے کہ جون 1982ء کو اسرائیلی فوج نے السلطان یعقوب کے مقام پر داخل ہو کر کارروائی کی تھی۔ جوابی کارروائی میں 20 صیہونی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔ لبنانی مزاحمتی تنظیموں نے پانچ اسرائیلی فوجی یرغمال بنا لیے تھے جن میں سے دو کو رہا کردیا گیا مگر تین بدستور لا پتا ہیں۔