غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ جمعہ کی شام غزہ کی پٹی کی سرحد پر تصادم کے دوران فلسطینیوں نے 100 بم پھینکے جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہÂ جمعہ کی شام غزہ کی سرحد پر 20 ہزار فلسطینیوں نے جمع ہو کر پُرتشدد احتجاج کیا۔بیان میں فلسطینی مظاہرین کو’تخریب کار‘ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ فلسطینی تخریب کاروں نے اسرائیلی فوج کے سیکیورٹی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور سرحدی باڑ عبورÂ کرنے دراندازی کی کوشش کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے جمعہ کی شام اسرائیلی فوج پر ایک سو دستی بم پھینکے تاہم ان بموں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے احتجاج کو حماس کی ’دہشت گردانہ ‘ سرگرمی قرار دیا اور کہا کہ حماس نے غزہ کی پٹی کی سرحد کو پامال کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔Â اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر تشدد کی ذمہ داری حماس پرعائد کی اور کہا کہ فوج نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری پوری کی۔