رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 ء کی نسبت سنہ 2015 ء میں اسرائیل کی فوجی برآمدات میں ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2015 ء کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے غیر روایتی جنگی طیارے، جنگی طیاروں کی اپن گریڈینگ کے لیے استعمال ہونے والے آلات، فضائی جنگی آلات، آتشیں ذخیرہ اور کئی راڈار بھی فروخت کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سنہ 2015 ء کے دوران افریقا ، ایشیا اور لاطینی امریکا کے ممالک کو نسبتا کم جنگی سازو سامان فروخت کیا گیا جب کہ سنہ 2014 ء کے دوران یورپی ملکوں کے لیے اسرائیلی فوجی برآمدات کا حجم نسبتا کم ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2015 ء کے دوران عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اسرائیل کو فائدہ یہ پہنچا کہ اس کی تیار کردہ جنگی مصنوعات کو زیادہ خرید کیا گیا۔ آئندہ ایک سال کے دوران بھی اسرائیل کو توقع ہے کہ اس کی جنگی مصنوعات کی عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ مارکیٹنگ کی جاسکے گی۔
