نیوز ویب پورٹل "روٹر” کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اسرائیل کی 100 اور امریکا کی دسیوں ویب سائیٹس میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں بعض ویب سائیٹس گھنٹوں بند رہیں۔ ہیکرز کی جانب سے اسرائیل اور امریکا سمیت بعض دوسرے ممالک کو بھی پیش آئند ایام میں مزید سائبر حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے اسرائیل کی ایک سو ویب سائیٹس ہیک کرنے کے بعد ان پر اسرائیل مخالف بیانات بھی پوسٹ کیے جن میں اسرائیل کو قاتل اور جنگ مجرم ریاست قرار دیا گیا۔
ہیکرزکا مزید کہنا تھا کہ ایک سو ویب سائیٹ ان کا پہلا ہدف تھا۔ اگلے مرحلے میں وہ مزید کئی سو دوسری ویب سائیٹس کو بھی ہیک کریں گے۔