فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ تقوع کے مقام پر ایک تیز رفتار کار سے یہودی بس پر فائرنگ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بس پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج اور پولیس کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے بس کو گھیرے میں لیے لیا تھا۔
خیال رہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے فلسطینی شہروں میں اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف تحریک انتفاضہ جاری ہے۔ اس تحریک کےدوران فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں اب تک 34 غاصب صہیونی جھنم واصل جب کہ 500 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
