• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی آبادکار نارمل زندگی کی طرف لوٹ آئیں

جمعرات 07-08-2014
in عالمی خبریں
0
plf normal
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے تین روزہ انسانی فائر بندی کے دوسرے روز اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی پابندی کے بغیر معمول کی زندگی کی جانب لوٹنے کی ہدایت کی ہے۔

 

صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داخلی محاذ کی کمان کی ہدایت کے مطابق ملک کے تمام حصوں رہنے والے اسرائیلی شہری بغیر کسی روک ٹوک معمول کی زندگی کی طرف لوٹ جائیں، تاہم اگر کبھی وارننگ سائرن بجائے جائیں تو اسرائیلی شہری اس سلسلے میں پہلے سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

اسرائیل ہوم فرنٹ نے گذشتہ ماہ غزہ کی سرحد کے ساتھ چالیس کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر یہودی آبادکاروں کو بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہونے سے منع کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وارننگ سائرن سنتے ہی زیر زمین بنکروں میں پناہ لیں تاکہ غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں کے حملوں سے محفوظ رہیں۔

سنہ 1948 میں اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والے عرب علاقوں کی متعدد بلدیات کے میئرز نے یہودی آبادکاروں کو زیر زمین پناہ گاہوں سے نکل کر معمولات زندگی دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسے پہلے جنوبی ریجن کے فوجی کمانڈر سامی ترجمان نے بھی یہودی آبادکاروں کو ایسی ہی ہدایت کی تھی۔
اسرائیل کے متفرق ذرائع ابلاغ میں بدھ کے روز ایسی اطلاعات شائع اور نشر ہوتی رہی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ یہودی آبادکاروں نے نارمل زندگی شروع کرنے سے متعلق حکومتی ہدایات یہ کہتے ہوئے ماننے سے بطور احتجاج انکار کر دیا ہے کہ حکومت ان کے علاقے میں امن بحال کرانے میں ناکام ہے۔

مبصرین کے خیال میں متذکرہ فیصلے اور اسرائیلی فوج کی غزہ سے واپسی اور پھر جنوبی اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کو نارمل زندگی شروع کرنے کی ہدایت اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ اسرائیل مصری دارلحکومت میں جاری جنگ بندی مذاکرات کو ہر قیمت پر کامیاب کرانا چاہتا ہے۔

یہودی آبادکاروں کو اپنی آبادیوں تلے حماس کی سرنگوں کی موجودگی کا خوف دامن گیر ہے، اسے دور کرنے کے لئے اسرائیل نے اپنی فوج کی بڑی تعداد کو یہودی آبادیوں میں تعینات کر کے انہیں زیادہ حفاظت کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.