(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کی حفاظت میں سلفیت کے شمال میں موجود اسلامی آثار قدیمہ پر ہلہ بول دیا۔
رپورٹ کے مطابق متعدد اسرائیلی گاڑیوں میں سوار درجنوں یہودیوں نے اسلامی تاریخ میں اہمیت کے حامل ان مقامات پر اشتعال انگیز انداز میں مذہبی رسومات ادا کی۔اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مقامی گھروں پر چھاپہ مار مہم شروع کردی مگر موقع سے کسی فلسطینی کو گرفتار کرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ یہودیوں نے نماز فجر ادا کرنے کے لئے جانے والے مقامی رہائشیوں کو زبان درازی کی۔