(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودی آبادکاروں نے مذہبی تہوار کی خوشیاں منانے کی آڑ میں فلسطنییوں اور ان کی املاک پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا۔
الخلیل میں یہودی آبادکاروں نے اندرون شہر کے قریب متعدد فلسطینی گھروں پر پتھراؤ کیا۔ فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آبادکاروں نے مسجد ابراہیمی میں تلمودی رسومات کی ادائیگی کے بعد پتھر اور بوتلیں گھروں پر پھینکیں۔اس حملے کے بعد مقامی نوجوانوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع سانور اور حومیش کو جانے والے راستے ناکے لگا کر بند کردئیے اور علاقے میں تلمودی رسومات ادا کی۔