• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غرب اردن اسرائیلی فوج کے حوالے

ہفتہ 23-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1109
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودیوں کے مذہبی تہوار "عید الفصح” کی سات روزہ تقریبات کی آڑ میں فلسطین کے تمام شہروں میں اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں کو اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اسرائیلی فوج کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام سے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے اہم مقامات کا کنٹرول سنھبال لیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودیوں کے کل 22 اپریل بروز جمعہ سے شروع ہونے والے سات روزہ مذہبی تہوارعید الفصح کے دوران ابتدائی طور پر 48 گھںٹوں کے لیے مغربی کنارے میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ جمعرات کی شام کے بعد جمعہ کا دن اور ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے دو فلسطینی شہریوں نور الشلبی اور عمر ابو عرفہ کو چار سے 10 دن تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کی تلاشی کی کارروائیوں میں امیر بلبیسی، انس عابدین نامی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ محمد ابو شوشہ نامی شہری کو حراستی مرکز میں طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج ہرسال یہودیوں کی عید الفصح کی آمد کے موقع پر فلسطینی شہریوں میں امن وامان کی آڑ میں غیراعلانیہ کرفیو لگا دیتی ہے جس کے نتیجے میں یہودیوں کو کھلی چھٹی اور فلسطینیوں کے گھروں سے باہرنکلنے پر بھی پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.