(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ ن ے مقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی پر شرپسند یہودی انتہاپسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی اور الخلیل پر حملے کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں ۔
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے اشتعال انگیزی اور مذہبی یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا اسرائیل پر زور دیا گیا ہےکہ وہ الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کی فورا غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ 22 اور 23 نومبر 2019ء کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے الخلیل میں ‘عید سارہ’ نامی تہوار کی آڑ میں دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں اور ان کی مقدسات پرحملے کیے۔اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی تہواروں کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملے کرنا نا مناسب اور ناقابل قبول ہے۔