اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں 41 فی صد رائے دہندگان نے موجودہ حکومت کی سیکیورٹی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے اس پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔ صہیونی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت تحریک انتفاضہ القدس سے نمٹنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ اسی طرح سروےمیں 32 فی صد یہودی حکومت کی مجموعی پالیسیوں کے مخالف ہیں۔
صرف 17 فی صد یہودیوں نے حکومتی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔ چھ فی صد نے تحریک انتفاضہ کے خلاف اختیار کردہ حکومتی پالیسیوں کی حمایت کی جب کہ چار فی صد نے کوئی رائے دینے سے انکار کردیا۔
ملک میں معاشی ابتری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں 52 فی صد کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا سکی ہے۔ معاشی بحران آج بھی وہیں کھڑا ہےجہاں پہلے تھا۔ 29 فی صد نے معاشی حالات کو بدترین قرار دیا تاہم 15 فی صد نے معاشی پالیسی کی حمایت کی۔