• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 7 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپ میں اسرائیلی لابی کے خلاف پہلی باضابطہ تنظیم کا قیام

جمعہ 25-12-2015
in عالمی خبریں
0
conservative-friends
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپ کی سرزمین عشروں سے فلسطین میں قائم صہیونی ریاست کی سپورٹ اور عالمی صہیونی لابی کی باجگزار رہی ہے مگر تاریخ میں پہلی بار یورپ میں صہیونی لابی کے خلاف ایک تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ تنظیم امریکا، یورپ، اسرائیل اور دنیا کے دیگر ملکوں میں سرگرم صہیونی لابی کے منفی پروپیگنڈے کا جواب دے گی۔

رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے صدر مقام برسلز میں قائم کردہ اس نئی تنظیم کو ’’ پالیٹیکس اسٹڈی سینٹر اور مطالعہ برائے غیر سرکاری تنظیمات‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ تنظیم تل ابیب میں متمرکز صہیونی لابی کے خلاف ہر فکری اور ابلاغی محاذ پر جنگ لڑے گی۔

برسلز میں 23 دسمبر کو ہونے والے ماہرین، دانشوروں، انسانی حقوق کے مندوبین، سماجی کارکنوں اور سیاسی رہ نماؤں پر مشتمل ایک بند کمرہ اجلاس میں نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا۔ اس اعلان کے بعد میڈیا کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صہیونی لابی کے خلاف قائم کردہ اس تنظیم کا بنیادی مقصد برسلز سمیت یورپ اور دنیا بھر میں صہیونی لابی کے خلاف ذرائع ابلاغ میں مہمات چلائی جائیں گی اور اسرائیلی لابی پردباؤ ڈالا جائے گا تاکہ وہ فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اس تنظیم کےقیام کا ایک اہم مقصد فلسطینیوں کےسیاسی حقوق کو عالمی فورمز پر زیربحث لانے کے لیے اقدامات کرنا، صہیونی لابی کے پروپیگنڈے کا جواب دینا اور اسرائیل سمیت صہیونی لابی کے دنیا بھر میں موجود گروپوں کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان تنظیموں کو مالی معاونت کرنے والے ذرائع کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔

خیال رہے کہ یورپ کے قلب میں صہیونی لابی کے خلاف کسی ایسی موثر تنظیم کا پہلی بار قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ تنظیم کئی سنجیدہ فکر یورپی دانشوروں کی مساعی سے عمل میں لائی گئی ہے۔ تنظیم کی سرگرمیوں کو عالم گیر بنانے کے لیے اس کی ویب سائیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ دنیا میں کہیں بھی کوئی شخص تنظیم کی سرگرمیوں کو درج ذیل ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیم کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے۔
http://centreforngos.org.uk/

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.