• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپی یونین کی اسرائیل کو دی جانے والی امداد روکے جانے کا امکان

پیر 02-07-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala11393
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے پُرزور مطالبے پر یورپی یونین کی طرف سے اسرائیل کو سائنسی تحقیقات اور سیکیورٹی کمپنیوں کے لیے دی جانے والی مالی امداد روکنے جانے کے خدشے کے بعد صیہونی حکومت سخت خوف کا شکار ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 16 ممالک میں کام کرنے والی عالمی انسانی حقوق کی 154 تنظیموں نے ایک مشترکہ مطالبے پر دستخط کیے ہیں جن میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سائنسی تحقیقات اور سیکیورٹی کی مد میں اسرائیل کو دی جانے والی امداد بند کرے کیونکہ صیہونی ریاست انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے خلاف انتقامی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اسرائیل کو ان ممالک سے مستثنیٰ قرار دے جنہیں سائنسی تحقیقات اور دیگر شعبوں میں مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

قضیہ فلسطین کے حامی سیکڑوں گروپوں کی اس مہم سے اسرائیل سالانہ اربوں ڈالر کی امداد سے محروم ہونے کے اندیشے کا شکار ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے یورپی یونین کے ہیڈ کواٹر کو ایک مشترکہ مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے اسرائیل کو ملنے والی رقوم فوجی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ سائنسی تحقیقات کی مد میں ملنے والی امداد بھی فوجی مقاصد کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یورپی یونین اسرائیل کو دی جانے والی غیر فوجی امداد کی مانیٹرنک نہیں کرتا مگر اس کی جانب سے اسرائیل کو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ سول مقاصد کے لیے دی جانے والی امداد کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔

مکتوب میں اسرائیل کی ریزرو فوج کے جنرل یتزحاق بن یسرائیل کا ایک بیان بھی شامل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک چھوٹا ملک ہے اور وہ مصنوعی سیاروں کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے ایک ہی وقت میں تجارتی اور عسکری مقاصد حاصل کرنے پر مجبور ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.