• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپی یونین کا فلسطین میں یہودی آباد کاری فوری بندکرنے کا مطالبہ

ہفتہ 08-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4633
0
SHARES
0
VIEWS

برسلز – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین نے فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں یہودی آبادکاری کے تسلسل کی صہیونی پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہودی توسیع پسندی کا سلسلہ فوری بندکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں اسرائیل کی طرف سے غرب اردن میں یہودیوں کے لیے مزید 98 مکانات کی تعمیر کے اعلان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عرب شہروں میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری تنازع فلسطین کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ پورے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آبادکاری کا نیا اسرائیلی اعلان عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے خطے میں قیام امن کے لیے جاری مساعی پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس چل رہی ہے۔سابقہ حکومتوں کی طرف سے کئی مقامات پر یہودی آبادکاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر موجودہ اسرائیلی حکومت بلا تخصیص فلسطینی شہروں میں یہودی توسیع پسندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ 23 ستمبر کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے قائم کردہ گروپ چار کے مندوبین، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، روسی وزیرخارجہ سیرگر لافروف اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے نیویارک میں ایک متفقہ بیان میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری کا غیرقانونی سلسلہ ترک کرے کیونکہ اس سے خطے میں قیام امن کے لیے جاری کوششیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.