• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپی بائیکاٹ کی دھمکیوں پر اسرائیلیوں میں خوف کی لہر

اتوار 09-02-2014
in عالمی خبریں
0
plf boycott2
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ایک تھینک ٹینک کے زیراہتمام ہونے والے عوامی سروے میں بتایا گیا ہے کہ صہیونیوں کی اکثریت یورپی یونین کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی دھمکیوں پر سخت پریشان اور خوف کا شکار ہے۔ یہودی آباد کاروں کو خطرہ ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے بائیکاٹ کے نتیجے میں اسرائیل بدترین معاشی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔

اسرائیل کے "انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی” کے زیراہتمام یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کے اثرات کے بارے میں ایک عوامی جائزے پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی۔ سروے رپورٹ میں حصہ لینے والوں کی اکثریت نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یورپ کی دھمکیاں غیر سنجیدہ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اسرائیل کو یورپی یونین کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  67  فی صد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن عمل کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل کو بالعموم پوری عالمی برادری بالخصوص یورپ کی جانب سے بائیکاٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے اس کےنتیجے میں اسرائیل سنگین معاشی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔

"انسٹیٹیوٹ آف جیوگرفک” کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار یورپی یونین کی جانب سے اقتصادی بائیکاٹ کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہےہیں۔ یہودی آباد کاروں کا خیال ہے کہ یورپ یونین ذہنی طور پر تل ابیب پرمعاشی پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی پابندیوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل اور غریب اور درمیانہ طبقہ بھی متاثر ہوں گے کیونکہ اسرائیل میں شہریوں کی اوسط آمدن نو سے  تیرہ ہزار شیکل یعنی  3600 امریکی ڈالر سالانہ سے زیادہ نہیں ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.