فیلینیوس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کا ملک یورپ کا محافظ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ یورپ بھی اس حقیقت کا ادراک کرے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی ملک لیتوانیہ کے صدر مقام فیلینیوس میں ایک چرچ کے دورے کے دوران نیتن یاھو نے کہا کہ 75 سال قبل اور آج کے حالات میں صرف اتنا فرق ہے کہ آج ہم اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے لیتوانیا کے دارالحکومت فیلینیوس میں لیتوانیا، لاتفیا اور استونیا کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان تینوں ملکوںÂ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔