• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’ہالی وڈ کے اداکاروں سے اسرائیل میں قید فلسطینی بچوں سے ملاقات کا مطالبہ

پیر 29-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0488
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے ہالی وڈ کے اداکاروں اور فلمی صنعت سے وابستہ سرکردہ شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی قیدخانوں میں پابند سلاسل بچوں کے ساتھ ملاقات کریں۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’’آفاز‘‘ نے فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں سے ملاقات کریں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ ’’آفاز‘‘ کی جانب سے ہالی وڈ کے ستاروں کے نام مکتوب ارسال کیے گئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کا سفر کریں تو صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں سے بھی ملاقات کریں اور ان کی حالات زار سے بھی آگاہی حاصل کریں۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم نے یہ اقدام اسرائیل کے اس اقدام کے رد عمل میں کیا ہے جس میں صہیونی ریاست نے عالمی تنہائی سے نکلنے کے لیے ’’آسکر ایوارڈ‘‘ کے لیے نام زد 26 ہالی وڈ اداکاروں کو اسرائیل کا مفت سفر کرنے کی پیش کش کی تھی۔

آسکر کے ایوارڈ یافتہ فلمی ستاروں اور اس ایوارڈ کے لیے نامزد اداکاروں کو بھیجے گئے مکتوب میں اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند فلسطینی بچوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل آپ کے تمام ترسفری اخراجات خود اٹھانے کو تیار ہے تو برائے مہربانی اسرائیل جانے کے بعد اس کی جیلوں کا دورہ ضرورکریں اور دیکھیں کہ وہاں معصوم بچوں کے ساتھ کیا گذر رہی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی ویب سائیٹ پر ایک پٹیشن بھی تیار کی ہے جس میں ہالی وڈ اداکارروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی بچوں سے ملاقات کریں۔ اس پٹیشن پر اب تک 8 ہزار 770 افراد نے دستخط کردیے ہیں جب کہ اس کا ہدف 10 ہزار افراد کے دستخط حاصل کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت سات ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں 500 کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.