• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گراں قیمت تحائف کی وصولی، نیتن یاھو کے گرد قانونی شکنجہ سخت ہو گیا

اتوار 12-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6028
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے گرد قانونی شکنجہ مزید سخت ہوگیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے گراں قیمت تحائف کی وصولی کے الزام میں تحقیقات کے بعد  نتین یاھو کے خلاف باقاعدہ پراسیکیوشن کی سفارش تیار کرنا شروع کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی  میڈیا میں ’1000‘ کے نام سے مشہور مقدمہ کے تحت شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقدمہ میں وزیراعظم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ماضی میں دولت مند افراد سے گراں قیمت تحائف وصول کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف تحائف وصولی کیس میں تحقیقات چار سے چھ ہفتوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس دو آپشن ہوں گے۔ پہلا آپشن صدر کے خلاف رشوت اور بددیانتی کے الزام میں فرد جرم عائد کرنا جب کہ دوسرے آپشن میں وزیراعظم کے خلاف صرف امانت میں خیانت کے الزام میں فرد جرم عائد کرنا ہوگی۔

وزیراعظم کے خلاف پولیس تین الگ الگ کیسز کی تحقیقات کررہی ہے۔ پہلا کیس جس میں انہوں نے گراں قیمت تحائف وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے 1000 کے نام سے مشہور ہے۔ دوسرا بھی ایسا ہی کیس ہے جس میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے۔ اس کیس کو 2000 کے نام سے جب کہ جرمنی سے آبزدوں کی خریداری کے سودے میں رشوت وصول کرنے کا بھی ایک کیس چل رہا ہے جسے 3000 کے نام سے ذرائع ابلاغ میں شہرت حاصل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.