• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کنیسٹ کے عرب ارکان کے خلاف اسرائیلی حکام کی شر انگیز مہم

منگل 22-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10968
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب ارکان پارلیمان کےخلاف اسرائیلی حکام کی طرف سے شرانگیز مہم چلائی جا رہی ہے۔ یہ مہم عرب ارکان کی طرف سے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی مخالفت اور غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی مذمت پر چلائی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن اور وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرین نے عرب ارکان کنیسٹ کی سرگرمیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب اتحاد کے ارکان کھلے عام اور آزادی کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ یہ کنیسٹ کے ارکان ہونے کے لائق نہیں بلکہ تخریب کار ہیں اور ان کا ٹھکانہ کنیسٹ کے بجائے جیل ہونی چاہیے۔

لائبرمین کی طرف سے یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عرب ارکان کنیسٹ سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہروں میں محصورین غزہ کی حمایت میں ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر شریک ہو رہے ہیں۔

ادھر اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے کہا ہے کہ بعض عرب ارکان دشمنوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے عرب اتحاد کے چیئرمین ایمن عودہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ عودہ کا اسرائیل کی نمائندگی کے بجائے اسرائیل کے دشمنوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر یواو گیلنٹ نے عرب ارکان کنیسٹ اسرائیل کی جمہوریت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔

گیلنٹ کا کہنا تھا کہ عرب ارکان کنیسٹ کی طرف سے غزہ کی پٹی کی حمایت کرنا دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے۔ جو لوگ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کرتے ہیں ان کی حمایت کرنا اسرائیل کو تباہ کرنے والوں کا ساتھ دینا ہے۔

ایک دوسرے وزیر ایوب القرا نے حیفا میں ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر عرب ارکان کنیسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عرب ارکان اسرائیلی ریاست کے ساتھ بد دیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں حماس کی دہشت گردی کی حمایت ہو رہی ہے۔ یہ لوگ اسرائیلی ریاست کاجز ہونے کے باوجود اس کی جمہوریت کا ناجائز فایدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل دشمنوں کی حمایت کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.