مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بحرین میں سرکاری سطح پر ہونے والی کانفرنس میں اسرائیلی وفد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رشیا ٹوڈے عربی کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بحرین کے محکمہ ثقافت اور آثار قدیمہ کے اعلی عہدیدار منیر بوشاقی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس چوبیس جون سے چار جولائی تک اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تعاون سے منعقد ہوگی جس میں اسرائیل سمیت دنیا بھر سے دوہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔سعودی عرب میں سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے کے بعد سے عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اگرچہ دوہزار پندرہ سے پہلے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات رہے ہیں تاہم یہ تعلقات محدود اور خفیہ تھے۔تین عرب ملکوں سعودی عرب بحرین اور متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے متعدد اقدامات انجام دیئے ہیں۔