واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین میں یہودی کالونیوں کے دفاع کے لیے صہیونی ریاست کی طرف سے قائم کردہ دیوار فاصل کی تحسین کرتے ہوئے اس کی تعمیر جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیلیوں کے خلاف ایک بڑے حادثے کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطین میں قائم اسرائیلی دیوار فاصل Â کا معاملہ عالمی عدالت انصاف سے نکالنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوج داری عدالت نے 2004ء میں فلسطین میں یہودی آباد کاروں کے تحفظ کے لیے قائم کردہ دیوار فاصل کو غیرقانونی قرار دے کر اسے ختم کرنے کا Â مطالبہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ بھی نسلی دیوار کو غیرقانونی قرار دے کر اس کی متعدد بار مذمت کرچکی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی قائم کردہ دیوار فاصل اسی طرح اہمیت کی حامل ہے جس طرح وہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرعلاقے کے لوگوں کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے اور فلسطین میں یہودیوں کو بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنےدفاع کے لیے دیوار تعمیر کریں۔
انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں قائم اسرائیلی دیوار فاصل نے 99.9 فی صد یہودیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔