• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

پیر 26-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4490
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئے تووہ متحدہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئے تووہ متحدہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ ملاقات میں نیتن یاہو سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ اگر وہ امریکی صدر بن گئے تو اسرائیل کو طویل مدتی بنیاد پر ’’غیرمعمولی‘‘ ہمہ جہتی، فنی اور فوجی تعاون بھی فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت بھی امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی مالی امداد اور جدید ترین اسلحے کی فراہمی جاری ہے؛ اور امریکی وسائل سے سب سے زیادہ فیضیاب ہونے والا ملک بھی اسرائیل ہی ہے۔ مثلاً جدید ترین اور سب سے مہنگا لڑاکا امریکی طیارہ ’’ایف 22 ریپٹر‘‘ اگرچہ صرف امریکی فضائیہ کےلئے بنایا گیا ہے لیکن مختلف بین الاقوامی ذرائع کے مطابق یہ اسرائیل کو بھی ’’تحفے میں‘‘ یعنی بلاقیمت دیا جائے گا جبکہ مشہورِ زمانہ ایف 16 لڑاکا طیارے کا جدید ترین ورژن ’’ایف 16 آئی‘‘ (F-16I) بطورِ خاص اسرائیل ہی کےلئے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد یروشلم کے مغربی حصے پر اسرائیل نے قبضہ کرلیا تھا اور 1980 میں اسے ’’متحدہ اسرائیل‘‘ کا دارالحکومت بھی قرار دے ڈالا تھا۔ لیکن امریکہ سمیت اقوامِ متحدہ کے بیشتر رکن ممالک نے اسرائیل کا یہ فیصلہ آج تک قبول نہیں کیا ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ جب تک فلسطین کے ساتھ اسرائیل کے امن مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے تب تک یروشلم کی حیثیت کا کوئی یک طرفہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.