(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم دو فلسطینی پناہ گزین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تحریک فتح کے رکن عبد قبلاوی اور بلال بدر نامی ایک گروپ کےدرمیان پیش آیا۔ بلال بدر گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں قبلاوی سرمیں گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو راہ گیر زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد حالات کو قابو میں لانے کے لیے پولیس طلب کرلی گئی تھی۔
ایک دوسرے واقعے میں مسلح افراد نے محمد الناطورنامی ایک فلسطینی پناہ گزین کو اغواء کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الناطور کی ہلاکت بھی فتح کے رکن قبلاوی کے قتل کے واقعے کا حصہ ہے۔
