• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پانامہ نے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

منگل 22-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6306
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جنوبی امریکی ملک پانامہ نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے پاناما کی حکومت سے کہا تھا کہ وہ بھی امریکا اور گوئٹے مالا کی پیروی کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرے تاہم پانامہ کے صدر خوان کارلوس فاریلا نے اسرائیلی تجویز مسترد کردی ہے۔

پانامہ کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جہاں اسرائیلی قیادت نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کریں اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کریں تاہم میں نے اسرائیلی حکام پر واضح کیا کہ ان کا ملک دو ریاستی حل کے فارمولے پر قائم ہے۔

کارلوس فاریلا کا کہنا ہے کہ فی الحال ہم اپنا سفارت خانہ القدس منتقل نہیں کریں گے۔ ہم دیکھیں گے کہ دوسرے ممالک کیا کرتے ہیں۔ ہمیں پہلے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو امن بات چیت کا ایک موقع دینا چاہیے۔

عبرانی اخبار کے مطابق پانامہ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کی بحالی کے منتظر ہیں تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقل کرنے میں کوئی جلدی نہیں۔

خیال رہے کہ امریکا، گوئٹے مالا اور پیراگوئے نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیے ہیں۔

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی مہم دسمبر 2017ء میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا غیرمنقسم اور ابدی دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔ حال ہی میں چودہ مئی کو امریکا نے اپنا سفارت خانہ بھی بیت المقدس منتقل کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپانامہ نے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.