(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ٹریننگ کے دوران گاڑی کے حادثے کا موجب بننے والے پانچ اسرائیلی فوجی افسروں اور کئی سپاہیوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں ایک بریگیڈ کا ڈپٹی کمانڈر اور دو دیگر سینیر فوجی افسر اور دو سپاہی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عہدوں سے معزول کیے گئے فوجی افسروں پر الزام ہے کہ وہ جزیرہ نما النقب میں قائم’’زالیم‘ فوجی اڈ پر ٹریننگ کے دوران ایک گاڑی کو الٹا بیٹھے تھے جس کے نتیجے یں یچائی روسلس نامی سارجنٹ ہلاک ہوگیا تھا۔
واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ کو بھی مہیا کی گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گاڑی کے حادثے میں فوجی افسران کی دانستہ لاپرواہی معلوم ہوتی ہے۔ تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
