• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وادی کے مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے بعد فوجی مشقیں شروع

منگل 19-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1056
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ کے شام کے مقبوضہ وادی گولان میں منعقد ہونے والے حالیہ متنازع اجلاس کے بعد اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر وہاں جنگی مشقیں شروع کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنگی مشقیں وادی اردن میں بھی جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وادی اردن اور وادی گولان میں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں اگلے سات دن تک جاری ہیں گی جس میں بھاری، درمیانے اور ہلکے ہتھیاروں کے استعمال کے تجربات کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وادی اردن اور گولان کی پہاڑیوں میں جاری مشقوں کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد اسرائیل کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل بھی وادی گولان میں جنگی مشقیں کی تھیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی گولان میں اپنی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا اور ساتھ ہی اس موقع پر اعلان کیا کہ وادی گولان اسرائیل کا اٹوٹ انگ ہے۔ اسے کسی صورت میں شام کو واپس نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وادی گولان پر اسرائیل نے سنہ 1967 ء کی جنگ میں غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیل کے اس قبضے کو متنازع قرار دے کراس کے حل پرزور دیتی رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.