• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 13 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وادی اردن میں اسرائیل کی غیر معمولی فوجی مشقیں جاری

پیر 13-01-2014
in عالمی خبریں
0
plf wargames
0
SHARES
0
VIEWS

 

اردن سے متصل مقبوضہ علاقے وادی اردن میں المالح کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تازہ جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ ان جنگی مشقوں میں فلسطینی بدؤں کےخلاف کارروائی اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وادی المالح ایک مقامی ذریعے اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کے روز صہیونی فوج کی دسیوں جیپیں، ٹرک اور سیکڑوں فوجی اہلکار المالح کے پہاڑوں علاقوں پر جمع ہوگئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے جنگی مشقیں شروع کردیں۔
     
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے المالح کے پہاڑی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے مقامی سطح پرسات فلسطینی قصبوں کے راستوں پر شہریوں کی آمدو رفت بھی روک دی ہے۔ جس جگہ جنگی مشقیں جاری ہیں اس کی ناکہ بندی کیے جانے کے بعد فلسطینیوں کو اس کے قریب نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے نہ صرف وادی المالح اور اسکے ملحقہ علاقوں میں مقیم فلسطینیوں کو نہ صرف جبری بے دخلی، ان کے قتل عام اور املاک پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں بلکہ اسرائیل فوج کی 70 فی صد جنگی مشقیں بھی اسی علاقے میں ہوتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی عرب آبادی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔

وادی المالح پر قبضہ مضبوط بنانے کے لیے وہاں پر یہودی آباد کاروں کے لیے سات کالونیاں اور فوج کے کئی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ کالونیوں میں شدموت، مخلو، روتم، مسکیوت اور فوجی کیمپوں میں ناحال، سمرا اور بیلس کیمپ زیادہ بڑے اور مشہور ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.