• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو قاہرہ میں فلسطینی صدر سے ملاقات پر آمادہ

بدھ 13-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1856
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ قاہرہ میں فسلطینی صدر محمود عباس اور مصر صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ سہہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنی اسرائیلی وزیر خارجہ کی اضافی حیثیت سے مصری ہم منصب سامح شکری سے ملاقات کے دوران کہی۔ شکری نے باور کرایا کہ موجودہ صورت حال کا جاری رہنا ممکن نہیں اور مصر دو ریاستی حل کو سپورٹ کرتا ہے جو مشرق وسطی کے استحکام کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم فرانسیسی منصوبے پر ، مصر میں ایک علاقائی کانفرنس کو ترجیح دیتے ہیں۔ نیتنیاہو فرانسیسی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس کو تنازع کا حل مسلط کرنے کی بین الاقوامی کوشش قرار دیتے ہیں۔ سال 2007ء کے بعد مصری وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ کرنے والی پہلی سرکاری شخصیت ہیں۔

سامح شکری کا دورہ مردہ سیاسی عمل میں پھر سے جان ڈالنے کے منصوبے سے مربوط ہے۔ یہ منصوبہ مصری صدر نے چند ہفتے پہلے متعارف کرایا جس میں انہوں نے اسرائیلی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ دو ریاستی حل کے حوالے سے اپنی قوتوں کو یکجا کریں۔ تاہم نیتن یاہو نے لیبر پارٹی کے بجائے حکومت میں افیگدور لیبرمین کو حکومت میں شامل کرلیا جو اپنی شدت پسندی کے سبب جانے جاتے ہیں۔ سامح شکری نے دو ہفتے قبل فسلطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی تھی۔ یہ بات واضح ہے کہ وہ اسرائیل میں صرف مذاکرات کا معاملہ زیربحث نہیں لائے بلکہ انہوں نے سیناء میں داعش کے مسئلے اور غزہ پٹی کی زمینی صورت حال کے تناظر میں اسرائیل اور ترکی کے درمیان مصالحت کے معاہدے پر بھی اپنی رائے پیش کی۔

اسرائیلی فلسطینی مذاکرات اور اس دوران وعدوں میں لپٹے منصوبوں اور تجاویز پر دو عشروں سے زیادہ گزر جانے کے بعد ، فلسطینی جانب سے اس بات پر کامل ایقان ظاہر ہورہا ہے کہ حل کو اسرائیل پر مسلط کیے بغیر اس پر عمل درامد نہیں ہوسکے گا اور نیتن یاہو اس وقت کسی حل کا نہیں بلکہ مشکل کا حصہ ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.