مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس چیف نے پراسیکیوٹر جنرل کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سابق اسٹاف افسر اور ایوان وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ’آری ہارو‘ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری پر بدعنوانی کے الزامات ہیں اور وزیراعظم کے خلاف جاری کرپشن کیسز کی تحقیقات میں ان کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں۔عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Â مسٹر ہارو پر کرپشن، رشوت خوری، انشورینس کارڈ کے غلط استعمال، دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے رقوم بٹورنے کے الزامات شامل ہیں۔
رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایری ہارو کے خلاف عائد الزامات اس دور کے ہیں جب وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اسٹاف افسر تھے۔ کرپشن کے الزامات کے بعد مسٹر ہارو 2015ء میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔