مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) منگل کو اسرائیلیو وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر میں دفتری حکام نے ایک مشکوک پیکٹ کھولا جس کے نتیجے میں پیکٹ میں موجود مواد کے نتیجے میں تین اہلکار دم گھٹنے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تینوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روزاسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں ڈاک کے ذریعے ایک پیکٹ بھیجا گیا جسے کھولنے پر سانس بند کردینے والی بدبو پیدا ہوئی۔ اس بدبو کے نتیجے میں تین اہلکار دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 10 کے مطابق تینوں اہلکاروں کو لگا تار چھینکیں آنے لگیں اور ان کا دم گھٹنے لگا جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا نیتن یاھو اس وقت دفتر میں موجود تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم فی الحال اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔