• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کا دعویٰ مسترد، یہودی آباد کار کشیدگی بڑھانے کے ذمہ دار ہیں:زحالقہ

اتوار 17-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1035
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب کمیونٹی سے منتخب رکن ڈاکٹر جمال زحالقہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے دائر کردہ دعویٰ مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنے مشیر قانون سے کہا تھا کہ وہ جمال زحالقہ کے اس بیان کی تحقیقات کرائیں جس میں انہوں نے قبلہ اوّل پر یہودی آباد کاروں کے مسلسل دھاؤں کو صہیونی اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عرب کمیونٹی کے رکن کنیسٹ کا ایک حالیہ بیان نیتن یاھو کو سخت گراں گذرا ہے۔ اس بیان میں ڈاکٹر جمال زحالقہ نے یہودی غنڈہ گردی، مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی یلغار کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہودیوں کو مسلمانوں کے مقدس مقام پر دھاوے بولنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔

ڈیموکریٹک قومی سماج پارٹی کے رہنما نے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف اسرائیلی حکومت اور فوج کو ہدف تنقید بنایا بلکہ انہوں نے فلسطینی تنظیموں پر بھی سخت نکتہ چینی کی تھی اور کہا تھا کہ فلسطینی جماعتوں کی طرف سے ملک میں جاری تحریک کی قیادت ہاتھ نہیں لی جا رہی جس کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی اموات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کی تمام ترذمہ داری بھی اسرائیل پرعائد کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو مشتعل کرنے اور انہیں احتجاج پرمجبور کرنے کے لیے اسرائیل خود سازش کررہا ہے تاکہ فلسطینی سڑکوں پرنکلیں اور اسرائیلی فوج ان پرگولیاں چلا کر شہید کرے۔

اس بیان پر نیتن یاھو نے اپنے قانونی مشیر سے کہا تھا کہ وہ جمال زحالقہ کے بیان کی عدالتی تحقیقات کرائیں اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

نیتن یاھو کے اس اقدام کے جواب میں جمال زحالقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اچھی طرح جانتے ہیں کہ فلسطین میں اشتعال پھیلانے کی ذمہ داری ان کی حکومت اور یہودی آباد کاروں پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مظلوم ہیں اور اسرائیلی فوج ان پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے۔ نیتن یاھو کا یہ بیان قابل قبول نہیں کہ فلسطینی اسرائیلی فوج کو جوابی کارروائی پر مجبور کررہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.