• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو ’دو ریاستی حل‘ سے دست بردار، وزراء کو بھی ہدایت کر دی

اتوار 12-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6035
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم کی آئندہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اسرائیلی کابینہ کا آج اہم اجلاس جاری ہے جس میں نیتن یاھو۔ ٹرمپ ملاقات کے ایجنڈے کی تیاری پر غور کیا جا رہا ہے۔ ادھر دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے وزراء کو تنازع فلسطین کے حل کے لیے ’دو ریاستی حل‘ کی اصطلاح استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج اتوار کو اسرائیلی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے بیشتر ارکان موجود تھے۔ اس موقع پر آئندہ منگل کو نیتن یاھو کےدورہ امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران طے کیا گیا ہے کہ نیتن یاھو اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ایران کےجوہری پروگرام، شام کی صورت حال، فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مفاہمت اور دیگرعلاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ نیتن یاھو ملاقات میں ایران اور عالمی طاقتوں کےدرمیان طے پائے جوہری معاہدے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نیتن یاھو ٹرمپ سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کی شرائط اور ضوابط میں تبدیلی کا مطالبہ کریں گے۔ تاہم فلسطین میں یہودی آباد کاری پر کسی قسم کی بات چیت پر توجہ مرکوز کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

کابینہ کے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے امکانات پربھی غور کیا گیا۔ اس کےساتھ ساتھ تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پرآج کے اجلاس میں بات چیت  اور ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے ہونے والی ممکنہ گفتگو پر غور کیا گیا۔

نیتن یاھو نے حکومتی عہدیداروں کوہدایت کی ہے کہ وہ تنازع فلسطین کے حوالے سے ’دو ریاستی حل‘ کی اصطلاح  مطلقا استعمال نہ کریں اور دو ریاستی حل کے نظریے سے دست بردار ہو جائیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.