مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے موجودہ حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو کو صیہونی پروگرام کے لیے سیکیورٹی ریسک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے صیہونی پروگرام کو خطرے میں ڈالنے کی تمام حدیں پھلانگ دی نہیں۔ انہیں مزید خطرہ بننے سے روکنا ہوگا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب میں ایک Â تقریب سے خطاب میں ایہود باراک نے کہا کہ موجودہ حکومت اسرائیل کے مستقبل کے حوالے سے سیاہ ویژن پر چل رہی ہے۔وزیراعظم نیتن یاھو اسرائیل کو کلی طور پر صیہونی پروگرام سے دور لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ’یک ریاستی‘ رحجان کی طرف لے جا کر ملک کوÂ یہودی ۔ مسیحی ریاست کی طرف لے جا رہے ہیں جس میں مسلمان اکثریت میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو اسرائیل کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ حکومت فلسطینیوں سے الگ ریاست کے قیام کے بجائے ایک ریاست کی پالیسی پرعمل پیرا ہے جس کے نتیجے میں مستقبل میں اسرائیل میں مسلمانوں کی اکثریت ہوگی اور مستقبل کی صیہونی ریاست اندرونی کشمکش کا اکھاڑا بنی رہے گی۔