• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نصرت اقصیٰ کی حمایت میں ہزاروں اردنی طلباء کا عظیم الشان مارچ

بدھ 14-10-2015
in عالمی خبریں
0
Jordan Students
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کی سرکاری اور نجی جامعات، اسکولوں اور کالجوں کے ہزاروں طلباء نے کل منگل کے روز ملک کے مختلف شہروں میں مسجد اقصیٰ اور فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت و نصرت میں جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کے مطابق اردنی طلباء کا سب سے بڑا مظاہرہ دارالحکومت عمان میں ہوا جس میں ہزاروں طلباء نےشرکت کی۔ مظاہرے میں شریک طلباء نے مسجد اقصیٰ اور فلسطینی تحریک مزاحمت کے حق نعروں پرمشتمل بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام اور کریک ڈائون بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے مسئلہ فلسطین بالخصوص فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال اور مسجد اقصیٰ سمیت مقدس مقامات کی یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں ہونے والی بے حرمتی پر عرب ممالک اور مسلم دنیا کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی۔

مرکزی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کو صہیونی فوج کی درندگی سے نجات دلانے کے لیے فوری اور موثرا قدامات کریں۔

مظاہرین نے اردنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے وادی العربہ سمیت تمام سیاسی، اقتصادی اور فوجی معاہدے منسوخ کرتےہوئے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرے۔ مظاہرین نے اردن میں متعین اسرائیلی سفیر کوناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر ملک سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی شہریوں کی مقدسات کےدفاع کے لیے جاری تازہ "تحریک انتفاضہ القدس” کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

طلباء نے اردن کی نجی اور سرکاری جامعات کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ طے پائے تعلیمی تعاون کے سمجھوتے منسوخ کریں تاکہ دشمن ریاست کو واضح پیغام پہنچے کہ اردنی عوام صہیونی دہشت گردی کے رد عمل میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.