(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تین سال کے تعطل کے بعد مصری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں اور تل ابیب کے لیے متعین کردہ نئے مصری سفیر حازم خیرت نےاپنی اسناد سفارت اسرائیلی صدر رؤف ریلفین کو پیش کردی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا کہ بیت المقدس میں صدر کے لیے مختص دفتر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مصر کے نئے سفیر حازم خیرت نے صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اسرائیلی صدر نے مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دو طرفہ سفارتی محاذوں کے کھلنے سے مصر اور اسرائیل کو ایک دوسرے کے قریب آنے کاموقع ملے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ تین سال سے مصر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات تعطل کا شکار رہے ہیں۔ مصر کی موجودہ فوجی حکومت بالخصوص صدر عبدالفتاح السیسی نے سرگرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے تعطل کا شکار تعلقات بحالی کرلیے۔