(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جامعہ ملیہ اسلامیہ جامعہ نگر نئی دہلی کے شعبہ عربی کے تعاون سے ملی گزٹ آف انڈیا کی جانب سے ایک عظیم الشان و منفرد ’’فلسطین کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔ کانفرنس جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انجینئرنگ فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس میں نامور اسکالروں نے فلسطین مسئلے کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کانفرنس میں غزہ میں قتل و غارتگری، فلسطینی پناہ گزین، بیت المقدس کی بازیابی، غیر قانونی نوآبادیاں، ہندوستان کے فلسطین اور اسرائیل سے تعلقات وغیرہ جیسے مسائل زیر گفتگو رہے۔ بھارت کے سابق مرکزی وزیر و کانگریس رہنما منی شنکر آیر اس کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔
مقررین میں معروف صحافی اجیت ساہی، پروفیسر عرشی خان، پروفیسر جاوید احمد خان، پروفیسر محمد ایوب، ڈاکٹر تسلیم رحمانی، ڈاکٹر ظفر الاسلام خان وغیرہ شامل تھے۔ نظامت کے فرائض بھارت کے معروف صحافی معصوم مرادابادی انجام دئے۔ کانفرنس کے آخر میں مسئلہ فلسطین پر مقالہ نویسی مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو گرانقدر انعامات سے بھی نوازا گیا۔
