مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے بدنام زمانہ خفیہ ادارے’موساد‘ کے ایک سابق عہدیدار کو عرب ممالک کے امور کا انچارج مقرر کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی انوکھی اور حیران کن تقرری ہے کہ ایک اہم سیاسی معاملے کی ذمہ داریÂ انٹیلی جنس ادارے کے ایک سابق عہدیدار کو سونپی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے جمعرات کو’موساد‘ کے سابق عہدیدار اریک بن حاییم کو مشرق وسطیٰ کے امور کا ایلچی مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
اسے عرب ممالک کے ساتھ رابطوں کے فروغ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اریک کو عرب یا عالمی امور کا ذمہ دار مقرر نہیں کیا گیا۔