• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ملائیشیا میں فلسطینی پروفیسر کے قاتل کا اصل چہرہ!

جمعہ 27-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10797
0
SHARES
0
VIEWS

کولالمپور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اکیس اپریل ہفتے کے روز ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فلسطینی پروفیسر ڈاکٹر فادی البطش کے مجرمانہ قتل کے واقعے کے بعد قاتلوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس محمد فوزی بن ھارون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر البطش کے مبینہ قاتل کی ایک تصویر صحافیوں کے سامنے پیش کی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس تصویر کا مآخذ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس چیف محمد فوزی بن ھارون نے بتایا کہ ڈاکٹر البطش کے قتل میں استعمال ہونے والی ’BMW‘ کمپنی کی 1100cc موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

انوہں نے بتایا کہ فلسطینی پروفیسر محمد فادی البطش دس سال سے کولالمپور میں مقیم تھے۔ انہوں نے ملایا یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینیرگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ اسی یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔

پیشہ ور قاتل

ملائیشیا کے پولیس چیف نے بتایا کہ ڈاکٹر البطش کے قاتلوں نے جو موٹرسائیکل استعمال کی اس سے جائے وقوعہ سے کوئی کلو میٹر کے فاصلے پر ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل ماہر اور پیشہ ور لگتے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر البطش کولالمپور میں اپنی اہلیہ ’ایناس‘ اور تین بچوں کے ہمراہ رہ رہے تھے۔ ان میں سے بڑے بچے کی عمر چھ، چھوٹے کی پانچ اور تیسرے اور سب سے چھوٹے کی صرف ایک سال ہے اور اس کا نام محمد رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل مقتول کے بھائی ڈاکٹر رامی البطش نے بھی العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کی اور اپنے بھائی کے قتل کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کولالمپور پولیس کی طرف سے ڈاکٹر البطش کے قاتلوں کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں وہ کمپیوٹرائزڈ ہیں۔ ان کے خاکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کیے گئے ہیں۔

جہاں تک پولیس چیف کی طرف سے بدھ کے روز پیش کردہ تصویر کا تعلق ہے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قاتل ابھی ملک کےاندر موجود ہیں کیونکہ ان کا ہم شکل کوئی بھی شکل حالیہ دونوں میں بیرون ملک نہیں گیا۔ فوزی بن ھارون کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ قاتل جعلی دستاویزات پر ملائیشیا داخل ہوئے اور ان جعلی دستاویزات کو استعمال کرتے ہوئے فرار ہوسکتےہیں۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ فلسطینی پروفیسر کے قاتل میں اسرائیل کا خفیہ ادارہ’موساد‘ ملوث ہے جیسا کہ حماس نے بھی الزام عاید کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں غیرملکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے مگر وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ آیا اس کارروائی میں کس کاہاتھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں .ملائیشیا کے پولیس چیف فوزی بن ھارون نے کہا کہ فلسطینی پروفیسر کے قتل کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کی صورت میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے ساتھ یہ پتا بھی چل سکتا ہے کہ آیا اس واردات میں کس کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحقیقات کئی پہلوؤں سے جاری ہے اور بہت سے قرائن سامنے آئے ہیں۔ جہاں تک ملزمان کے خاکوں کا تعلق ہے تو وہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیارکیے گئے ہیں انہیں اس لیے جاری کیا گیا تاکہ لوگ انہیں پہچان سکیں۔

وطن واپسی کا اشارہ

ملائیشیا کے ایک مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں فلسطینی پروفیسر کی بیوہ کا کہنا تھا کہ ’انشاء اللہ ہم جلد ہی غزہ میں نئی زندگی شروع کریں گے‘ ان کا اس بات سے واپس غزہ لوٹنے کا اشارہ ہے۔ وہ خود بھی ملایا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ میری تعلیم جاری رکھنے میں میرے شوہر کا کردار تھا اور میں سے تکمیل تک جاری رکھوں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.