مقبوضہ بیت المقدس- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں کم سے کم تین صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقے میں کم سے کم سات صیہونی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ہیںالعہد ویب نیوز ویب سائٹ نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے لکھا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقے میں ایک ٹرک ایک موٹر کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین صیہونی انتہا پسند ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔