فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں معالیہ ادومیم کے مقام پر ایک فلسطینی خاتون کے دستی بم حملے میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکاراور حملہ آور خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق معالیہ ادومیم چوک کے قریب ایک فلسطینی خاتون کار ڈرائیور نے اپنی کار کھڑی کرتے ہوئے "اللہ اکبر” کا نعرہ لگایا اور اپنے ہاتھ میں موجود ایک دستی بم پولیس پارٹی پر پھینک دیا۔ پولیس دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اس موقع پر موجود اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوئی اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔واقعے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس اور فوج نےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔