(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مفتی اعظم محمد احمد حسین پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد احمد حسین پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔ ان کا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، وہ کل پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کےمطابق پیغام اسلام کانفرنس میں ملک بھر سے 5ہزار سے زائد علماء شرکت کریں گے۔
