• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر میں اسرائیل سے سیکیورٹی معاہدوں پر نظرثانی کے مطالبات

منگل 07-08-2012
in عالمی خبریں
0
plf review
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کی مختلف مذہبی، سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے صحرائے سیناء میں نامعلوم افراد کے حملے میں پندرہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد قاہرہ اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی سے متعلق معاہدوں پر نظرثانی کے مطالبات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل اور سابق مصری صدارتی امیدوار عمرو موسیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیناء میں فوجیوں کے قتل عام کے بعد صدر محمد مرسی کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ صحرائے سیناء میں سیکیورٹی کے حوالے سے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے امن معاہدوں پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصری فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب ناگزیر ہوگیا ہے کہ وادی سیناء میں امن امان کو یقینی بنانے کے لیے مصری فوجیوں کو موقع فراہم کیا جائے، کیونکہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق سابقہ معاہدوں کے تحت صحرائے سینا میں مصری فوجیوںکی تعداد کم رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

عمرو موسیٰ نےغزہ اور مصر کے درمیان سرحدی گذرگاہ رفح کو غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کے فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ جب تک اس واقعے کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کرلیا جاتا اس وقت تک رفح بارڈر کو بند رکھا جانا چاہیے۔ مصر کی جماعت اسلامی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت صحرائے سینا میں فوجیوں کے قتل کے واقعے کے بعد صہیونی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق معاہدوں پر نظرثانی کرے۔ جماعت اسلامی کی سیاسی پارٹی تعمیرو ترقی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیناء میں فوجیوں پر قاتلانہ حملے کے بعد سرحدوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔ فوجیوں کے قتل کے بعد کچھ ایسے شواہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارےفوجیوں پر حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔
مصر کے ایک دوسرے سابق صدارتی امیدوار اور سیاست دان حمدین صباحی نے بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیناء میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اب ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کی نگرانی کے سابق معاہدوں پر ترمیم کی جائے کیونکہ سیناء میں مصری فوج کی تعداد میں کمی سے مصر کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مصرمیں سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں سنہ 1979ء میں اسرائیل کے ساتھ ایک امن معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت سیناء میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد کو کم سے کم رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ معاہدے کے باوجود اسرائیل نے سیناء میں اپنی فوج کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کردیا تھا جبکہ مصر کی جانب سےجزیرہ سیناء فوج کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.