• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر غزہ میں طویل المیعاد جنگ بندی کی ضمانت دیے کو تیار؟

جمعہ 17-08-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9240
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان طویل المیعاد جنگ بندی کی ضمانت دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی سرکاری ریڈیو نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مصر کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ تاہم اس جنگ بندی کا کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں تاہم اس کے نتیجے میں غزہ میں جاری انسانی بحران کے حل میں مدد دینا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری حکومت نے اسرائیل اور فلسطینی تنطیموں کے ساتھ رابطے کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے ساتھ بھی رابطے کیے گئے ہیں۔ یورپی ممالک کی طرف سے زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں طویل المدت جنگ بندی کی جائے تاکہ علاقے میں جاری انسانی بحران کے حل میں مدد دی جاسکے۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق فی الحال مصر کی طرف سے جنگ بندی کی تجاویز سامنے نہیں لائی گئیں، تاہم یہ کہا گیا ہے کہ قاہرہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان فائربندی کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی کو طویل المدت بنانے پر زور دیا ہے تاکہ غزہ میں انسانی منصوبوں اور دیگر گوں معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کی راہ ہموار ہوسکے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’واللا‘ نے ایک سینیر اسرائیلی عہدیدار کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں مصر اور اقوام متحدہ کی مساعی سے جنگ بندی کو طویل المیعاد بنانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حماس نے کرم ابو سالم گذرگاہ کھولے جانے کی شرط پرطویل المدت جنگ بندی سے اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے ماہی گیروں کو مچھلیوں کے شکار کے لیے سمندر میں مزید وسیع علاقے میں جانے کی اجازت دینے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی کو بھی پابند بنایا جائے گا کہ وہ غزہ کے سرکاری ملازمین کی کئی ماہ سے بند تنخواہیں ادار کرے تاکہ غزہ میں جاری معاشی بحران کو ختم کرنے میں مدد لی جاسکے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.