• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصری حکومت رفح گذرگاہ کھولنے کا اعلان کر کے پھر مکر گئی

پیر 12-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf denied-to-open
0
SHARES
0
VIEWS

مصری حکومت کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقومی گذرگاہ رفح کو کھولنے کے اعلان کے بعد دوبارہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے گذرگاہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی گذرگاہ امور کے ڈائریکٹر جنرل ماہرابو صبحہ نے بتایا کہ مصری حکومت کی جانب سے گذشتہ روز منگل، بدھ اور جمعرات کو رفح گذرگاہ کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ روز ہی ایک مصری فوجی کے اغواء کے واقعے کے بعد فیصلہ تبدیل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز جزیرہ نما سینا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مصری فوجی کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

ابو صبحہ نے بتایا کہ مصری حکام کی جانب سے ہمیں بتایا گیا تھا کہ رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے جمعرات تک کھلی رکھی جائے گی۔ اس فیصلے کے کچھ ہی دیر بعد ہمیں اطلاع دی گئی کہ قاہرہ نے گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے اور تا اطلاع ثانی گذرگاہ بند رہے گی۔

فلسطینی عہدیدار نے مصری حکومت کی طرف سے معمولی واقعات کی بناء پرغزہ کی گذرگاہ کو باربار بند رکھنے کے فیصلوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہزاروں افراد اپنی ضروریات کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن مصری حکومت مسلسل پابندیاں عاید کر رہی ہے۔ باہر جانے والوں میں طلباء اور مریض شہری بھی شامل ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.